ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کا بھائیوں بارے حیران کن انکشاف

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کا بھائیوں بارے حیران کن انکشاف

02 March 2025

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کےدونوں جڑواں بھائی لو سنہا اور خوش سنہا مجھ سے بچپن سے ہی جیلیسی محسوس کرتے تھے،بچپن میں تمام ہی بہن اور بھائی آپس میں لڑتے ہیں، اسی وجہ سے لو اور خوش سے میری اکثر لڑائیاں رہتی تھیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں گھر میں سب سے چھوٹی اور سب کی لاڈلی تھی،اسی وجہ سے دونوں بھائی مجھ سے جلتے تھے اور مجھے مارتے بھی تھے۔
خیال رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے گزشتہ سال23جون کو شادی کی تھی، جس میں شتروگھن سنہا اور پونم سنہا نے شرکت کی تھی تاہم دونوں بھائی تقریب سے بالکل غائب رہے تھے۔
اس ردعمل کے بعد میڈیا میں خبریں تھیں کہ لو سنہا بہن سوناکشی کےلیے ظہیر اقبال کو مناسب نہیں سمجھتے تھے۔

>