ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اداکارہ عریشہ کے ماں بننے پر شگفتہ اعجازکادلچسپ تبصرہ 

اداکارہ عریشہ کے ماں بننے پر شگفتہ اعجازکادلچسپ تبصرہ 

05 March 2025

ویب ڈیسک:پاکستانی سنیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اداکارہ و ماڈل عریشہ خان کے ماں بننے پر مبار کبا د دیتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا ہے ۔
اداکارہ عریشہ خان نے حال ہی میں مداحوں کو اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کا بتایا تھا،اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ بیٹے کی تصویر پوسٹ کی تھی ،انہوں نے اپنے بیٹےکا نام عبدل دایان رکھا ہے،عریشہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دل محبت سے بھر گئے ہیں، الحمد للّٰہ! ہماری چھوٹی سی نعمت دنیا میں آ گئی ہے۔
اس پوسٹ پر جہاں ہر ایک نے مبارکباد دی وہاں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ماشاء اللّٰہ یقین نہیں آ رہا ہے آپ ماں بن گئی ہو،شگفتہ اعجاز کے اس کمنٹ پر اداکارہ عریشہ کا کہنا تھا کہ مجھے بھی یقین نہیں آ رہا ہے مگر شکر اللہ کا۔
خیال رہے کہ عریشہ کا عبداللّٰہ کے ساتھ 2022ء میں نکاح ہوا تھا اور گزشتہ سال رخصتی ہوئی تھی۔

>