ایک نیوز:چیسٹ وارڈ میو ہسپتال میں انجکشن کا ری ایکشن ہونے سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال چیسٹ وارڈ میں ویکسا سیفری زون انجکشن سے مریضوں کو ری ایکشن ہوا ،انجکشن کے ری ایکشن سے36سالہ نورین نامی خاتون جان کی بازی ہار گئی، میو ہسپتال میں 16مریضوں کو انجکشنزکا ری ایکشن ہوا،ایک مریض جان کی بازی ہار گیا، ایک وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔
وینٹی لیٹر پر منتقل 26سالہ مریض کا نام دولت خان ہے، 14مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں،نیوٹرو فارما اور لکی کور انڈسٹریز کے تیار کردہ انجکشنز کو فوری طور پرہسپتال میں استعمال سے روک دیا گیا، ہسپتال ڈاکٹر احتشام الحق کے مطابق انجکشن لگنے سے مریضوں کو ری ایکشن ہوا ،انجکشن لگنے سے کئی مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں۔
ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال ہارون حامد اور ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر احتشام ہنگامی طور پر میو ہسپتال میں پہنچ گئے ،ڈاکٹر احتشام نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کمیٹی قائم کردی، پروفسیر آف میڈیسن اسرار طور کمیٹی کے سربراہ ہونگے ،کمیٹی میں چیف فارماسسٹ ، ڈپٹی نرسنگ اور اے ایم ایس او پی ڈی شامل ہیں۔