ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی دوسری شادی کا اشارہ دیا ہے۔
نمرہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں، انھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کیا تھا تب بھی مداحوں کو یہ خوشخبری خود سنائی تھی۔
خیال رہے کہ اپریل 2020 میں ہونے والی یہ شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور ایک سال بعد ہی جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
تاہم اب انسٹاگرام پر مداح کے ایک سوال کے جواب میں نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا عندیہ دیا ہے، نمرہ خان کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اکثریت نے دلہا سے متعلق جاننا چاہا۔
نمرہ خان ابھی دلہا کے معاملے میں سسپنس برقرار رکھنا چاہتی ہیں اس لیے ان سوالات کو نظر انداز کرگئیں اور کہا کہ اس کے لیے مداحوں کو انتظار کرنا ہوگا۔