ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو ذمہ داری سونپی ہے،وفاق نے دیگر اداروں سے ملکر بیماری کے خاتمے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں،پنجاب میں شروع کئے گئے ہیپاٹائٹس سی پروگرام حوصلہ افزا ہیں۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پروگرام میں تعاون پر آغا خان فاؤنڈیشن اور ڈبلیو ایچ او کے مشکور ہیں،ہیپاٹائٹس پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے، پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی مرض کے خاتمے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،پی کے ایل آئی میں پہلا سکریننگ یونٹ قائم کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ حکومت نے پروگرام کی راہ میں رکاوٹیں حائل کیں،پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی پروگرام کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے،اسلام آباد میں جدید ترین جناح میڈیکل سینٹر کا آغاز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جناح میڈیکل سینٹر پاکستان کا دوسرا جان ہاپکنز ثابت ہوگا،پی کے ایل آئی ایک خواب تھا جسے رفقا کی معاونت سے سچ ثابت کیا،گلگت بلتستان سے ہیپاٹائٹس سی کا مکمل خاتمہ کرینگے ۔