ایک نیوز:لاہور کے سرکاری ہسپتالوں سے مہنگی ادویات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
شہر کے متعدد ہسپتالوں کے سربراہان کی نااہلی کے باعث میڈیسن سٹور اور وارڈز سے ادویات چوری کا سلسلہ نہ رک سکا، رات گئے تک چھ ہسپتالوں کی کروڑوں کی ادویات پکڑ لی گئیں، تین ملزمان لاہور جنرل ہسپتال کی پولیس چوکی نے گرفتار کرلئے ۔
لاہور جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، پینز ،جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال اور سوشل سیکیورٹی ہسپتال کی ادویات کا بھاری سٹاک برآمد کرلیا گیا۔
ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین اور پینز ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق موقع پر پہنچ کر کروائی کی، ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ نیورو سائنسز کی جانب سے مقدمہ درج کروادیا گیا، ملزم جنرل ہسپتال کے سرکاری انجکشن مریضوں کو فروخت کرتا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان پرائیویٹ سیکٹر سے ہیں اور سرکاری ملازمین کے ملوث ہونیکا خدشہ پایا جارہا ہے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ۔
rn