ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی سی بی کی جانب سے شائقین کرکٹ کیلئے خصوصی عید شو کا انعقاد

عید شو کی میزبانی سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض نے کی

31 March 2025

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شائقین کرکٹ کیلئے خصوصی عید شو کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے  مطابق پی سی بی کے عید شو کی میزبانی سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض نے کی ،عید شو میں کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم محمد رضوان، فخر زمان اور نسیم شاہ نے بطور مہمان شرکت کی۔

اس موقع  پر کپتان  محمد رضوان   نے  کہا  کہ  10،12سال  سے غیر ملکی دوروں کے باعث فیملی کےساتھ عید کی خوشیوں کو مس کرتے ہیں ،بیگم تو عید کے علاوہ بھی غیر ملکی دوروں کے باعث شکوے کرتی ہے ، بیرون ملک عید کا مزہ تب آتا ہے جب ہماری ٹیم کا رزلٹ اچھا ہوتا ہے ، افتخار احمد پوری ٹیم کو عیدی دیتے ہیں، ڈومیسٹک میں احسان عادل، انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیزل ووڈ اور جسپریت بمرا مشکل باولرہیں۔

   فاسٹ باؤلر  نسیم شاہ   نے کہا  اب تو اکثر عید سے ایک روز پہلے یا بعد میں میچ ہوتا ہے عید کا پتہ نہیں چلتا ،بیرون ملک پوری ٹیم عید کی نماز پڑھ کر ایک دوسرے سے ملتی ہے بس یہی عید ہوتی ہے ،خواہش تھی کی عمران خان کےساتھ کھیلنے کا موقع ملتا،عمران خان کے لائف سٹائل کو قریب سے دیکھنے کی خواہش تھی،خواہش تھی کے عمران خان کو دیکھے کے بطور باولر وہ سوچتے اور کرتے ہیں، وائٹ بال میں جوزبلٹر بہترین بلے باز ہیں۔

  فخرزمان   نے کہا  اب ہم ٹور پر ہیں تو عید پر رضوان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ پوری ٹیم کو عید نماز کیلئے وقت پر اٹھائے ،افتخار احمد ساتھ ہو تو ہم سب عیدی لینےوالے ہوتے ہیں،

باؤلر کنڈیشنز کے مطابق مشکل ہوتے ہیں ،نئے بال کےلئے جوفرآرچر اچھے باولر ہیں ، بابراعظم کیساتھ پچ پر کمیونیکیشن ہے اس لئے پارٹنر شپ اچھی لگتی ہے ،سعید انور اور انضمام الحق کےساتھ کھیلنا خواہش تھی۔  

>