ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

نہروں کا تنازعہ ،ن لیگ و پیپلزپارٹی کی بیک ڈوربات چیت جاری ،ذرائع

وزیراعظم کینال تنازعہ پر پیپلزپارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں

02 April 2025

ایک نیوز:نہروں کی تعمیر کا تنازعہ اور سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا معاملہ ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں بیک ڈور بات چیت جاری  ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  محمد  شہبازشریف کینال تنازعہ پر پیپلزپارٹی کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، وزیراعظم کی پیپلزپارٹی کی قیادت اور وزیراعلی سندھ سے اس معاملہ پر بات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع   کا کہناہے کہ  وزیراعظم سی سی آئی میں وفاقی حکومت کی اکثریت کے باوجود پیپلزپارٹی سے ٹکراؤنہیں چاہتے ، بلکہ  افہام و تفہیم اور اتفاق رائے سے معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا  ہے کہ  وزیراعظم شہبازشریف مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے متعلق فیصلہ چاروں صوبوں کی مشاورت سے کریں گے۔

rn

rn

rn

rn
>