ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

عید کا تیسرا روز:شہریوں کیجانب سے سیرسپاٹوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری

آج تیسرے روز بھی شہری تعطیلات کا خوب فائدہ اٹھائیں گے

02 April 2025

ویب ڈیسک:ملک بھر میں عیدالفطر کا آج تیسرا روز ہے،  کل کے میزبان آج کے مہمان بن رہے ہیں، بچے بڑے سبھی عید کا تیسرا دن انجوائے کرنے کیلئے پرجوش ہیں، جبکہ تفریح گاہوں اورمختلف ریستوران  میں  بھی گہما گہمی عروج پر ہے۔

عید الفطر کی چھٹیوں کا آج آخری روز ہے، بچوں کی موج مستی آج بھی جاری رہے گی، آج تیسرے روز بھی شہری تعطیلات کا خوب فائدہ اٹھائیں گے، بچوں نے بڑوں کی جیبیں خالی کرانے کے منصوبے تیار کر لئے، کوئی چڑیا گھر جائے گا تو کوئی پارک میں جھولے کا لطف اٹھائے گا۔

میٹھی عید کے آخری روز بھی خوب کھابے ہوں گے، سیر سپاٹے، ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

>