ایک نیوز: وزیر اعظم کل پاور سیکٹر کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے ، بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کل پاور سیکٹر کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے ، آی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدات و دیگر معاملات پر تفصیلات بتائیں گے ، پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے،آی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدات و دیگر معاملات پر تفصیلات بتائیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے کل بجلی کے ٹیرف میں کمی بھی متوقع ہے، بجلی کی قیمت میں 6سے 8روپیہ فی یونٹ کمی زیر غور ہے،حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کل دو بجے ہوگا،وزیر اعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے ، اجلاس میں اہم وفاقی وزاء بھی شرکت کریں گے وزیراعظم کل ملک بھر کے بزنس مینوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
rn