ایک نیوز:صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت کا معاملہ، ایوان صدر نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق ڈاکٹر عاصم حسین کا بیان جاری کردیا۔
پرسنل فزیشن ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق آصف علی زرداری مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں ، انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے،ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں کراچی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہا ں طبی ماہرین کی زر نگرانی انکا علاج معالجہ جاری ہے، اب ایوان صدر کی جانب سے صدر مملکت کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
rn