ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

عازمین حج اس سال بھی روڈ ٹو مکہ سے استفادہ کریں گے

اسلام آباد اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے

02 April 2025

ایک نیوز: اسلام آباد ،کراچی سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے ،وزارت مذہبی امور  نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ  جاری کردیا۔ 

مراسلے کے مطابق اسلام آباد اور جناح انٹرنیشنل  ایئر  پورٹ پر انتظامات سے کئے جائیں ،اس سال بھی اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن ہوگی۔

وزارت مذہبی امور   کے مطابق اسلام آباد اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے، حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کو روڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت  سہولیات  میسر ہوں گی، عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے اسلام آباد اور کراچی  پورٹ پر  ہوں گی۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی سعودی ایمی گریشن کے عملے کیلئے  جگہ مختص کی جائیں اور تمام سہولیات مہیا کی جائیں،رواں سال بھی اسلام آباد اور کراچی سے جانیوالے عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی،اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پرسعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔

>