ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

رمضان کے بعدعید ملن پارٹی،لیسکو، پولیس، ضلعی حکومت کے اعلیٰ افسران کی شرکت

رمضان کے بعدعید ملن پارٹی،لیسکو، پولیس، ضلعی حکومت کے اعلیٰ افسران کی شرکت

03 April 2025

 ایک نیوز(چودھری اشرف)رمضان المبارک کے اختتام کے ساتھ ہی عید ملن پارٹیوں کا آغاز ہو گیا۔ 

شمالی لاہور میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ لیسکو، پولیس، ضلعی حکومت کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

 سماجی رہنما حاجی قیصر گجر صاحب کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی میں لیسکو کے منیر احمد جنجوعہ، مدثر علی جنجوعہ، مستنصر علی جنجوعہ سول کورٹ، ڈی ایس پی سول لائن آفتاب، ڈی ایس پی رنگ روڈ سید کامران بخاری، ایس ایچ او مناواں یاسر عباس گجر، مقصود، میجر محمد اشرف اسسٹنٹ پارلیمانی سیکرٹری اقبال خان نے شرکت کی۔

تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن واسا وسیم، ایڈیشنل مینجر واپڈا لیسکو ملک اشفاق، اے ای ٹی راوی سلمان آزاد، ایس ڈی او میاں منیر، ایس ڈی او سید حسنین شاہ شالیمار گرڈ انچارج رضوان، بوگیوال گرڈ انچارج طارق خان، داروغے والا گرڈ انچارج ارشد گجرنے بھی شرکت کی۔

جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اسرار بٹ، لکھو ڈیر سے پاکستان مسلم لیگ نون کے چیئر مین لالہ اکبر، چیئرمین یو سی 124 رفیق خان، سابقہ ناظم مصطفی گجر، چیئرمین پاکستان مسلم لیگ نون مرزا افتاب بیگ، جنرل سیکرٹری لاہور پاکستان مسلم لیگ ق اور چیئرمین پاکستان ریسلنگ فیڈریشن پاکستا ن ندیم پہلوان اورعلی رضا شیرازی بھی تقریب کا حصہ تھے۔

 پاکستانی سٹیج کے بہت بڑے اداکار عمران شوکی، وکی بھٹی، اختر لاوا، محمد معظم گجر سمیت بڑی تعداد میں لو گوں نے عید ملن پارٹی میں شرکت کی،تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا کرائی گئی۔

 

>