ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں خطاب میں کہا ہے کہ ہمارے اتحادی 30 سال سے مراعات لیتے آرہے ہیں،امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگانے والوں کواب جواب ملے گا۔
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی گاڑیوں پر25فیصد ٹیرف لگائیں گے، امریکا تمام درآمدات پر10 فیصد ٹیکس لگائے گا، جوابی ٹیرف امریکاکیلئے مثبت نتائج کاباعث بنے گا،یورپی یونین ،کینیڈا اوردیگر ممالک نے ہماری معیشت سے لاکھوں ڈالر کمائے،امریکا کاسنہری دور واپس لارہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے دیگر ممالک پربھی ٹیکس ٹیرف کا اعلان کر دیا۔
ٹرمپ نےبھارت پر26فیصد اورپاکستان پر58فیصدٹیکس عائد کرنے کااعلان کیا ہے،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج ہماری اقتصادی آزادی کادن ہے،ٹیرف سے مقامی کاروبارترقی کرے گا،امریکی تجارتی خسارہ 1.2بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے،چائینہ امریکی مصنوعات پر67فیصد ٹیکس عائد کرتاہے،بھارت ہماری مصنوعات پر52فیصد ٹیکس لگاتا ہے۔
امریکا چین پر34فیصد ٹیکس عائد کرے گا،امریکا کابرطانیہ پر10فیصد اورجاپان پر24فیصدٹیرف عائد کرنے کااعلان ،تائیوان پر32فیصدٹیرف عائد کریں گے، کمپنیاں امریکا میں پیدوار کرکے محصولات سے بچ سکتی ہیں،ہمارے جوابی ٹیرف پراعتراض کی بجائے کمپنیاں مصنوعات امریکا میں تیار کریں۔
کمبوڈیاپر49فیصد،جنوبی افریقہ پر30فیصد ،انڈونیشیا پر32فیصد ٹیرف عائد ہوگا،برازیل پر10 فیصد ،سنگاپورپر10فیصد ٹیرف عائد ہوگا، پاکستان پر29فیصد ٹیرف عائد کریں گے،پاکستان ہم سے 58فیصد ٹیرف چارج کرتاہے،امریکا بھارت پر 26فیصد ٹیرف عائد کرے گا،امریکا یورپی یونین پر 20فیصد اضافی ٹیرف عائد کرے گا،اسرائیل پر17فیصد ٹیرف عائد کریں گے، ترکیے پر10ٹیرف عائد کریں گے۔
بنگلہ دیش پر37فیصد ٹیرف عائد کریں گے،سعودی عرب اورقطر پر10،10فیصد ٹیرف عائد ہوگا، امریکا افغانستا ن پر10 فیصد ٹیرف عائد کرے گا،برسوں امریکی شہریوں کوسائید لائن رکھا گیا،دوسری قومیں طاقتوربن گئیں،ٹرمپ اضافی ٹیرف سے مضبوط مسابقت اوراشیاکی قیمتیں کم ہوں گی۔
rn
rn