ایک نیوز: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو آؤٹ آف فارم ہے ہماری ٹیم میں ہمیشہ نوجوان کھلاڑی پرفارم کرتے ہیں۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم تیار ہیں،تیاری بھی جلدی شروع کی،نوجوان کھلاڑی کافی پرجوش ہیں ، جب جیتتے ہیں تو غلطیاں سامنے نہیں آتی ،ہارنے پر غلطیاں سامنے آتی ہیں ، میں کسی کا نام نہیں لونگا، میرے لیے پندرہ کھلاڑی بہترین ہیں۔
انہوں نے کہا ہر کھلاڑی پرفارم کرکے میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اس ٹیم کی خوبصورتی یہی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملتا ہے ، محمد آزب کافی اچھا ہے امید ہے وہ پاکستان کو اچھا کھلاڑی ملے گا۔