ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

معروف اداکارہ جاوید کوڈو کاانتقال،نمازہ جنازہ ادا 

جاوید کوڈو کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی

13 April 2025
javed kodoo,actor,died

ایک نیوز:معروف اداکارہ جاوید کوڈو انتقال کر گئے ہیں ،مرحوم کا نمازہ جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ان کے گھر ایم ای ٹی (1) مغلپورہ نزد سنگھ پورہ میں ادا کر دیا گیا۔
مرحوم گزشتہ کئی سالوں سے علیل تھے جاوید کوڈو کو فالج کا اٹیک ہوا تھا جبکہ ان کو دل کا عارضہ لاحق تھا۔
 جاوید کوڈو کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی، مرحوم چالیس دہائیوں سے فلم سٹیج ٹی وی کے ذریعے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہے تھے ،اپنے پستہ قد کی وجہ سے ان کو خاصی مقبولیت حاصل رہی۔    
نماز جنازہ مغلپورہ جنگلے والی گراونڈ میں اداکار کی گئی،نماز جنازہ میں معروف اداکار سہیل احمد ، امانت چن، نسیم وکی ، جواد وسیم ، عطر رنگیلا سمیت دیگر نامور فنکار شریک ہوئے ،جاوید کوڈو کی تدفین قریبی قبرستان میں کی گئی۔
جاوید کوڈو نے سوگوران میں دو بیٹے ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہے ،جاوید کوڈو اپنے پستا قد کی وجہ سے عوام میں مقبول تھے ،جاوید کوڈو نے بے شمار سٹیج ڈراموں ، فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں کام کیا۔    

>