ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن میں میچز جاری ہیں،گزشتہ روز تیسرا میچ کراچی اور ملتان کے مابین کھیلا گیا تھا جس میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔
اس ہائی سکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی،رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل کر ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔
شاندار اننگز کھیلنے پر جیمز ونس کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا، بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے انگلش کرکٹر کی ڈریسنگ روم حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ہیئر ڈرائیرکاانوکھا تحفہ دیا۔
کراچی کیجانب سے جیمز ونس کو پلئیر آف دی میچ کیلئے ہیئر ڈرائر دینے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس نے مداحوں کو حیران کردیا جبکہ کئی صارفین نے منفی تبصرے بھی کیے۔