ایک نیوز:حکومتی درخواست منظورکرکے نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے ٹیرف میں بڑی کمی کر دی۔
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی وفاقی حکومت کی درخواست منظور ہوگئی جس کے بعدنیپرا نے فیصلہ جاری کر دیا۔
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کا بنیادی ٹیرف45.55 روپے سےکم کرکے 23.57 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی، گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ سٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں 21.98 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ۔
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر 24.44 روپے کے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی، حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیاہے۔
وفاقی حکومت نے چارجنگ سٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔
دوسری جانب شزافاطمہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈیجیٹل دنیا کی طرف بہتر انداز میں جانا ہے،مصنوعی ذہانت ایک ابھرتی ہوئی فیلڈ ہے،ہمیں مصنوعی ذہانت کے علم سے بہتر انداز میں روشنا ہونا ہے،اداروں میں بہتر تعاون کیلئے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے،آئی ٹی برآمدات میں اضافہ معیشت کیلئے خوش آئند ہے،آئی ٹی مصنوعات معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہونگی۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے،آئی ٹی برآمدات میں اضافہ معیشت کیلئے خوش آئند ہے،آئی ٹی مصنوعات معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہونگی۔