ایک نیوز: ڈی جی ایف آئی اے نےملک بھر کے بین الاقوامی ایئر پورٹس پر مسافروں کی نگرانی کیلئے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے آرئیول اور ڈیپارچر کائونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی، ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ موصول ہوگیا،ایئر پورٹس پر سی سی ٹی وی کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کا یہ اقدام ملک سے باہر جانے اور آنے والے مسافروں کی نگرانی کے لیے کیا گیا ہے،انسانی اسمگلنگ اور گداگری روکنے کے لیے سخت نگرانی کے تحت بین الاقوامی ایرپورٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔