ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پنجاب میں صحت کے منصوبوں پراربوں روپے کہاں خرچ ہوئے ؟محکمہ صحت بھی لا علم 

ریکارڈ حاصل کرنے کی آڈٹ ڈریپارٹمنٹ کی کوشش بھی بے سود رہی

20 April 2025
punjab,billions,rupees,health,department

ایک نیوز:پنجاب میں صحت کے منصوبوں میں چھ ارب 23کروڑ روپے کہاں خرچ ہوئے محکمہ صحت بھی لا علم نکلا۔
پاکستان تحریک انصاف کے دور میں چھ ارب 23کروڑ روپے کہاں خرچ ہوئے، کسی کو کچھ علم نہیں ، چھ ارب23کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ حاصل کرنے کی آڈٹ ڈریپارٹمنٹ کی کوشش بھی بے سود رہی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ صحت کا اخراجات کے ریکارڈ نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے،محکمہ صحت کے افسران نے پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس ریکارڈ نہیں ہے، سی اینڈڈبیلو سے معلوم کریں،  2020-21کے آڈٹ کے دوران محکمہ صحت کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کا انکشاف ہوا ہے۔
پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی ٹو کے چیئر مین سید علی حیدر گیلانی نے معاملہ کے تحقیقات کی ہدایت کردیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے کرونا کے دوران غیر ملکی دوستوں کےعطیہ کیے گئے وینٹیلیٹر ز کے استعمال نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہارکیا،کمیٹی نے خراب وینٹیلیٹرز فوری ٹھیک کرانے کی ہدایت کردی ۔

>