ویب ڈیسک:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےسیاست سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
rnrnاس خبر نےسوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے ،کیا یہ خبرسچ ہےآئیے جانتے ہیں۔
rnrnسوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ زیر گردش ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ مودی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
rnrnسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میںعالمی میڈیا ٹائمز ناؤ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 16ستمبر 2025کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔
rnrnاس دعوے کی جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ کہ ٹائمز ناؤ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسا کوئی اعلان یا رپورٹ موجود نہیں ہے، وزیراعظم مودی اور پی ایم او انڈیا کے سرکاری اکاؤنٹس پر بھی ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔
rnrnخیال رہے کہ یہ افواہ شو سینا کے رہنما سنجے راؤت کے ایک بیان کے بعدنکلی، جس میں انہوں نے 31 مارچ کو الزام لگایا تھا کہ آر ایس ایس چاہتا ہے کہ مودی ستمبر تک ریٹائر ہوجائیں۔
rnrnتاہم بی جے پی اور آر ایس ایس نے اسے بے بنیاد قرار دے دیا ہے، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے واضح کیا کہ مودی 2029 تک وزیراعظم رہیں گے۔
rnrnدوسری جانب ٹائمز ناؤ کی گروپ ایڈیٹر اِن چیف انوشکا کمار کاکہنا ہے کہ اس وائرل تصویر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،یہ جعلی خبر پھیلانے کی کوشش ہے اور ہم نے اسے ایکس پر رپورٹ کر دیا ہے۔