پاکستان میں سال2025کی دوسری قومی پولیو مہم کا آج سےآغاز 

ملک کے 159 اضلاع میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے

۲۱-اپریل-۲۰۲۵
Pakistan, second, national, polio, campaign,

ایک نیوز:پاکستان میں سال 2025 کی دوسری قومی پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔
سات روزہ مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرزحصہ لیں گے، ملک کے 159 اضلاع میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے،4کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ 
وزیرِاعظم شہباز شریف پولیو کے خاتمے کو قومی ترجیح قرار دے چکے ہیں ،ملک کے کئی علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہے ،چوں کو بار بار پولیو کے قطرے پلوانا ان کی حفاظت کے لیے ضروری ہے حکومت ہر بچے تک ویکسین پہنچانے کو یقینی بنا رہی ہے ۔
والدین اور کمیونٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے، مہم افغانستان کے ساتھ ہم آہنگ کی گئی ہے تاکہ دونوں طرف کے بچوں کو ایک ساتھ قطرے دیے جا سکیں۔
حکومت جنوبی خیبر پختونخوا، کوئٹہ بلاک اور کراچی جیسے حساس علاقوں میں خصوصی توجہ کے ساتھ مہم چلا رہی ہے۔