ایک نیوز: چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر اور غیور عوام آپ کی آنکھیں کھولے گی ،بھارت حوصلہ رکھے ابھی ہمارا جواب آنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے میں شہید پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ،بزدل اور چور رات کے اندھیرے حملے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا دہشتگردی دہشتگردی کے رٹ آخر کب تک ہم سنیں گے،دو ہفتے سے ہم جھوٹا الزام سنتے رہے وزیر اعظم نے کہا ہمارا ہاتھ صاف ہے، ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہم سچ اور بھارت جھوٹ سے ساتھ کھڑا ہے،بھارت کے بزدلانہ حملے کو جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ حملہ کریں دوبارہ جہاز کرائیں گے وہ وحشی اور درندے بن چکے ہیں ، پاکستان کی بہادر اور غیور عوام آپ کی آنکھیں کھولے گی ،بھارت حوصلہ رکھے ابھی ہمارا جواب آنا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم نے آج دوبارہ کہاپاکستان تیار ہے ،شفاف تحقیقات کیلئے ہم جنگ کے حامی نہیں مگر آپ نے حملہ کیا ہے ،بھارت کی بھول ہے کہ ہم ان کے حملوں کے جواب میں خاموش ہوں گے۔