ایک نیوز: بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی گئی ہے۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر پر رضامندی ہو گئی ہے ، جنگ بندی کا اطلاق بھارتی وقت کے مطابق شام 5 بجے سے ہوگا۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نےسوشل میڈیا پر اپنے پیغا م میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر مفاہمت طے پاگئی ہے ،فائرنگ اور عسکری کارروائیاں روکنے پر دونوں ممالک کا اتفاق ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کے خلاف اپنے غیر متزلزل مؤقف پر قائم ہے، بھارت دہشتگردی کی ہر شکل کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا، جنگ بندی خطے میں امن کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔