ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

تعلیمی ادارےکل سےکھلیں گے یا نہیں؟وزیر تعلیم نےاہم بیان دیدیا

پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث سکولزبند رکھنے کا اعلان کیا تھا

11 May 2025
educational, institutions, open, tomorrow,  Education, Minister, important, statement

ویب ڈیسک:پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد نافذ سیز فائر کے تناظر میں پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے کھول دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کل سے کھلیں گے اور نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

 

خیال رہے کہ بھارت کیجانب سے کی گئی جارحیت اور کشیدہ صورتحال کے باعث حکومتِ پنجاب نے 9 اور 10 مئی کو تمام سکولز، کالجز اور جامعات بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے والدین، طلبہ اور اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اور تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

>