ویب ڈیسک:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ15روز کیلئےبڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کیوجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوسکتی ہیں۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب4 اور7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً4روپے کی کمی کا تخمینہ ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں7روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا۔
پاکستان میںپیٹرول کی موجودہ قیمت 252.63 روپے فی لیٹر ہے۔