ایک نیوز:پاکستان کو آئی ایم ایف سےقرض کی اگلی قسط موصول ہو گئی،پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈز سے ارب 2 کروڑ30 لاکھ ڈالر مل گئے۔
عالمی مالیاتی فنڈز سے1ارب 2 کروڑ30 لاکھ ڈالر مل گئے، رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل ہو گئی۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنےکی سفارش کی تھی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنےکی منظوری 9 مئی کو دی تھی ۔
دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔
پاکستان کو آئی ایم ایف سے موصول کردہ رقم 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی،آئی ایم ایف نے گزشتہ سال 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دی تھی۔