ایک نیوز:پنجاب کے 32 ہسپتالوں میں ایم ایس کی مستقل تعیناتی کردی گئی۔
لاہور کے 6ہسپتالوں میں بھی مستقل ایم ایس تعینات کر دیئے گئے ہیں،جناح ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر محسن شاہ کو مستقل ایم ایس تعینات کردیا گیا ، پی آئی سی لاہور میں ڈاکٹر عامر رفیق بٹ مستقل ایم ایس تعینات کر دیا گیا۔
سروسز ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر عابد محمود غوری کو ایم ایس لگا دیا گیا ، ڈاکٹر ثاقب باجوہ مینٹل ہسپتال لاہور کے ایم ایس تعینات، ڈاکٹر عدنان القمر کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں مستقل ایم ایس تعینات کر دیا گیا۔
ڈاکٹر صوبیہ جاوید کو لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ایم ایس لگا دیا گیا ، ڈاکٹر عمران بشیر کو ایم ایس کینسر کیئر میو ہسپتال مناواں لگا دیا گیا۔
ڈاکٹر یاد اللہ کو ڈی جی آفس سے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا ایم ایس لگا دیا گیا ، رانا خرم کو سروسز ہسپتال سے سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال کا ایم ایس تعینات کردیا گیا ۔
لاہور کے بڑے جنرل ہسپتال ،میو ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں مستقل ایم ایس کی سیٹ تاحال خالی ہے، ڈاکٹر عاصم الطاف کوواپس لاہور کے سید مٹھا ہسپتال میں ٹرانسفر کردیا گیا۔