خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ 

ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو کی دونوں پولیو کیسوں کی تصدیق کر دی

۲۱-مئی-۲۰۲۵
Two, more, polio, cases, reported, Khyber Pakhtunkhwa

ایک نیوز:خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئےہیں،بنوں میں 28 ماہ کا ایک بچہ اور لکی مروت میں26 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہو گئی۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو کی دونوں پولیو کیسوں کی تصدیق کر دی،ضلع بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 28 ماہ کا بچہ پولیو متاثر ہوا ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی میں 26کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 5ہو گئی،بنوں سے دو، لکی مروت، تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ایک کیس شامل ہے،امسال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 10ہوگی۔

خیبرپختونخوا سے 5سندھ سے 4اور پنجاب سے ایک کیس رپورٹ ہوا،گزشتہ سال ملک بھر میں 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے،پچھلے سال بلو چستان سے 27سندھ سے 23 اور خیبر پختونخوا سے 22 کیس سامنے آئے۔

پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس شامل تھا۔