ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شوگر کے مریض بچوں کیلئے انسولین پروگرام کا آغاز کر دیا۔
گزشتہ روزوزیر اعلیٰ مریم نواز نے رائیڈرز کے ہمراہ لاہور کے مختلف علاقوں میں مریض بچوں کے گھر جا کرخودسی ایم انسولین کارڈ تقسیم کیے۔
وزیراعلیٰ رائیڈر کے ہمراہ کمسن بچوں کو انسولین کارڈ دینے کیو بلاک سبزہ زار پہنچیں،کمسن واسع عدنان ، زینب وحید اور زین شہزاد کو انسولین کارڈ ،گلوکو میٹر،بی ایس آر اسٹرپس اور نیڈل باکس بھی دیا ۔
وزیر اعلیٰ بچےواسع عدنان کی دادی سے ملیں اور اہلخانہ سے حال پوچھا،مریم نواز نے واسع عدنان کو کار بھجوانے کا بھی وعدہ بھی کیا۔،بچوں نے وزیر اعلیٰ کےساتھ تصویریں بھی بنوائیں ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شوگر میں مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہوں ، جو بچے دوا یا انسولین خرید نہیں سکتے ، ان تک حکومت خود پہنچے گی۔
خیال رہے کہ فری انسولین پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 1500بچوں کو گھر کی دہلیز پر انسولین فراہم کی جائے گی۔