ایک نیوز:گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں23ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثرہوا، حکام این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے بچے کے پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔
پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد11ہو گئی ،گلگت بلتستان میں پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اس سال2025میں اب تک پولیو کے 11کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔