میٹر ریڈرزکی چھٹی ،صارفین اب اپنا بجلی کا بل خود بنائیں گےمگر کیسے؟

پاور سمارٹ موبائل ایپ جلد از جلد متعارف کرائی جائے

23 June 2025
Meter readers are gone, consumers will now pay their own electricity bills, but how?

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے میٹر ریڈرز کا کردار ختم کرنے کی منظوری دیدی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے نئی ڈیجیٹل ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ جلد متعارف کرائی جائے گی، جس کے ذریعے صارفین خود اپنی بجلی کی ریڈنگ اپ لوڈ کر سکیں گے، یہ نظام کے الیکٹرک کے دائرہ اختیار کے علاوہ پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ موجودہ نظام میں میٹر ریڈرز صارفین کے بجلی میٹروں کی تصاویر لے کر ڈسکوز کو بھیجتے ہیں جس کی بنیاد پر بل تیار ہوتا ہے، مگر اس نظام میں اوور بلنگ اور شکایات کی بھرمار ہے، متعدد صارفین اضافی بلوں سے نالاں ہیں اور ریڈنگ کی درستی پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت دی کہ پاور سمارٹ موبائل ایپ جلد از جلد متعارف کرائی جائے، جس میں قومی زبان اردو کے ساتھ چار علاقائی زبانوں پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی میں رہنمائی موجود ہو تاکہ عام عوام بھی آسانی سے استعمال کر سکیں۔

 

>