ایک نیوز:ملک میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ،کے پی کے کی18ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔
قومی ادارہ صحت نے کیس کی تصدیق کر دی، کے پی کے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ،ملک بھر میں رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد13ہوگئی۔
دوسری جانب لاہور میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے، ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی لاروا پر قابو پانے کے لیے متحرک ہے،رواں سال ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
سرکاری اداروں میں صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ہائی رسک زونز میں مسلسل نگرانی کی ضرورت پر زورہے۔
قبرستانوں، کباڑ خانوں اور ٹائر شاپس میں لاروا کش ادویات کا چھڑکاؤ یقینی بنائیں ،متاثرہ گھر اور اطراف کے دس گھروں میں ڈینگی سپرے یقینی بنایا جائے۔