فری علاج اب ممکن نہیں،پنجاب حکومت نےصحت کارڈ بند کردیا  

ہسپتالوں کو 30جون سے قبل واجبات کلئیر کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا

۲۸-جون-۲۰۲۵
Free treatment is no longer possible, Punjab government has closed the health card

ایک نیوز:پنجاب حکومت نےسرکاری ہسپتالوں میں فری علاج کیلئے استعمال ہونیوالا صحت کارڈ بند کر دیا ۔

30جون کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت میسر نہیں ہو گی ،تمام سرکاری ہسپتالوں کو 30جون سے قبل واجبات کلئیر کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
30جون کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں فری علاج کیلئے وزیر اعلی پنجاب نئی پالیسی دینگی۔

پنجاب حکومت کے مطابق صحت کارڈ پائلٹ پرجیکٹ کا آغاز 2014 میں میاں نواز شریف نے کیا تھا ،دسمبر2021میں تحریک انصاف نے لاہور سمیت پنجاب میں صحت کارڈ باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔

 ہیڈ سٹیٹ لائف صحت کارڈ ڈاکٹر نور الحق کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ سے غریب لوگوں کا علاج احسن طر یقے سے ہو جاتا تھا ،اب سرکاری ہسپتالوں میں فری ادو یات کی فراہمی کو حکومت یقینی بنائے گی ، تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت میسر ہو گی۔