شوکت خانم ہسپتال سے غیر ملکی جاسوسوں کی گرفتاری ،جھوٹا دعویٰ قرار

آن لائن گردش کرنے والے دعوے محض ایک پروپیگنڈا ہیں

۰۹-جولائی-۲۰۲۵
Arrest of foreign spies from Shaukat Khanum Hospital, false claim

ویب ڈیسک : شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق وائرل ہونیوالی سوشل میڈیا پوسٹ کو مسترد کیا گیا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ4مشتبہ افراد کو ہسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آن لائن گردش کرنے والے دعوے محض ایک پروپیگنڈا ہیں،پکڑے جانےوا لےافراد مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساداور اینالیسس وِنگ اور بھارت کی ریسرچ کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔

 یہ دعوے بے بنیاد ہیں ان پوسٹس میں ہسپتال پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے،20جون کو ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال سے4 مشکوک گرفتار افراد موساد اور را کے ایجنٹ بتائے جا رہے ہیں۔

اس آرٹیکل کے شائع ہونے تک اس پوسٹ کو 295 سے زائد دفعہ شیئر اور400 سے زائدبار لائک کیا گیا۔

حقیقت یہ ہے کہ پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان بخت منیر نےبتایا کہ شوکت خانم  ہسپتال پشاور سے بھی موساد یا را کے کسی ایسے ایجنٹ کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

پولیس نے اس دعویٰ کی تردید کی ہے اور تصدیق کی کہ شوکت خانم ہسپتال لاہور سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی سینئر انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ایسی کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں آئیں یہ دعوے غلط ہیں۔