کیا آپ دبلے پتلے ،سمارٹ اور کول دکھنا چاہتے ہیں؟

آج ہی کمر کس لیجئے کیوں کہ آپکے مسئلے کا حل یوں چٹکیوں میں دور ہو جائے گا

۱۶-جولائی-۲۰۲۵

ویب ڈیسک:متعدد مرد و خواتین وزن بڑھنے جیسے مسائل کا شکار نظر آتے ہیں،اور اپنی کئی حسرتوں کو دفن کر چکے ہوتے ہیں ،ایسے مسائل کا شکار مرد و خواتین اپنی مرضی کے کپڑے زیب تن نہیں کر سکتے ، سوشلائزڈ ہونا پسند نہیں کرتے کہ ان کو عجیب کمنٹس کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اگر آپ سمارٹ ہونا چاہتے ہیں تو آج ہی کمر کس لیجئے کیوں کہ آپکے مسئلے کا حل یوں چٹکیوں میں دور ہو جائے گا، آج سے ہی واک کرنے کی نیت کریں، روزانہ کم از کم ایک کلو میڑ واک کریں ،اس سے ہماری  اضافی کیلریز برن ہوں گی جو ہمارے موٹاپے کا سب سے بڑا سبب ہوتی ہیں،واک کے ساتھ ساتھ دِن میں 3 سے 4 گلاس گرم پانی پئیں،جو زیادہ گرم نہ ہو بلکہ  نیم گرم ہو۔

موٹاپے سے پیچھا چھڑانے کا بہترین طریقہ ہے کہ پرہیز کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے ، موٹاپا  آپ کے پرہیز نہ کرنے سے جان کا عذاب بن جاتا ہے ،اگر آپ اس موٹاپے کو خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو  چاول ،گوشت،میٹھا کھانے سے خود کو روکیں ،رات میں سونے سے پہلے گرین ٹی کے  استعمال  کو معمول بنائیں،مگرمغرب کے بعد کچھ بھی کھانا خود پہ حرام کر لیں،واک کریں اور اضافی کھانے کو دل کرے تو ورزش  اپنے روز مرہ کی روٹین کا حصہ بنائیں۔