ویب ڈیسک:فرانسیسی لگژری برانڈ اور فیشن کمپنی لوئی وٹان کی جانب سے رکشہ ہینڈ بیگ متعا رف کرایا گیا جس کی قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قیمت بہت کم ہے۔
لوئی وٹان کمپنی انوکھی اشیا ءمتعارف کرانے کیلئے مشہور ہے، حال ہی میں اس کمپنی کی جانب سے مرد و خواتین کیلئے منفرد ہینڈ بیگز متعارف کرائے جن کی قیمت اس کمپنی کی طرف سےکم سے کم یعنی ایک کروڑ 20 لاکھ رکھی گئی،جو دولت مند شائقین کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔
لوئی وٹان برانڈ کی جانب سے مختلف اشکال کے ہینڈ بیگز بنائے گئے جن میں لیپ ٹاپ ،صندوق اور دوسری چیزوں سے ملتے جلتے بیگز متعارف کرائے جو شائقین میں مقبول ہوئے۔
رکشہ ہینڈ بیگ کی خاص بات یہ ہےکہ یہ بیرونی سطح سے رکشےجیسا ہے،تین ویلزجبکہ ڈرائیونگ سیٹ کا شیشہ بھی موجود ہے۔
اس ہینڈ بیگ پر لوئی وٹان کا مخصوص لوگو بھی موجود ہے،اس کی قیمت 42ہزار امریکی ڈا لر جبکہ پاکستانی ایک کروڑ 20 لاکھ روپےتک ہے،لگژری برانڈ رکشہ ہینڈ بیگ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں جس کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔