مون سون بارشیں،ممکنہ ڈینگی افزائش و مریضوں کے بڑھنے کا خدشہ 

نجی سپتالوں و لیبارٹریز میں ٹیسٹ کی فیس مقرر کر دی

19 July 2025
Monsoon rains, possible dengue growth and increased number of patients

ایک نیوز:مون سون کی بارشوں میں ممکنہ ڈینگی افزائش اور مریضوں کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈینگی کے مریضوں کے لیے نجی سپتالوں و لیبارٹریز میں ٹیسٹ کی فیس مقرر کر دی۔

 لاہور سمیت پنجاب بھر کی نجی لیبارٹریز کو سی بی سی ٹیسٹ 90 روپے میں کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،ڈینگی کے ایلیزا ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ فیس 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 مراسلے کے مطابق لیبارٹریز کو رپورٹ میں مشین، ریجنٹس اور بیچ نمبر درج کرنا لازمی قراردیا گیا ہے، رپورٹ کا وقت24گھنٹے سے زائد نہیں ہوگا،احکامات فوری لاگو اور 30 جون 2026 تک نافذ العمل ہوں گے۔ 

>