ویب ڈیسک:بالی ووڈسٹار کترینہ کیف جنہیں ہم سوشل میڈیاپر ’’گولڈ فش‘‘،’’کیٹو ‘‘ اور’’کیٹ ‘‘جیسے پیارے ناموں سے بھی جانتے ہیں،ان کی پہلی فلم کون سی تھی؟،ان کا اصل نام کیا تھا؟،کس فلم کے بعد پذیرائی ملی؟،ان سب سوالوں کے جواب آج مل جائیں گے۔
کترینہ کیف جو فلموں کی دنیا میں قدم رکھتے ہی سلمان خان کی گرل فرینڈ کے نام سے جانی جانی جاتی ہیں ،ان کی زندگی کھلی کتاب ہے مگراس کھلی کتاب کے کچھ باب ایسے بھی ہیں جن کو اب تک پڑھا نہیں گیا ،ایسے پہلو بھی ہیں انکی زندگی میں جو ان کے ڈائی ہارٹ فینزہی جانتے ہیں۔
کترینہ کیف 16 جولائی 1983کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں ،اس ننھی پری نے اپنی چھوٹی آنکھوں سے ایسے خواب دیکھے کہ ان کو پورا کرنے نکل پڑیں اور پھر ایک دن ایسا آیا کہ وہ اپنے ماں باپ کی آنکھ کا تارا بننے سے لے کر دنیا کی آنکھوں کا تارا بننے تک ایک طویل سفر طے کیا۔
کترینہ کا اصل نام کترینہ کیف نہیں بلکہ ’’کترینہ ٹور کوٹ ‘‘ہے،ایسا نہیں کہ کترینہ کیف ان کا خود ساختہ یا فلمی دنیا کا دیا ہوا نام ہے بلکہ کیف ان کا سر نیم ہے،کترینہ کی ماں کا نام سوزین ٹورکوٹ ہے اور کترینہ والدین کی طلاق کے بعد اپنی ماں کے پاس رہی ہیں،جس وجہ سے انہوں نے اپنا سر نیم ٹور کوٹ رکھا ،مگر بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد کیونکہ ان کے والد کا نام ’’محمد کیف ‘‘ہے انہوں نےاپنا سر نیم بدل کر ٹور کوٹ سے کیف کرلیا، جس کی وجہ کترینہ نے یہ دی کہ یہ نام بولنے میں ان کے فینز کیلئے آسان تھا۔
کترینہ نے 14 سال کی عمر میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا ،امریکہ میں ایک جیولری کمپنی کی ریم واک کی اور بہت توجہ سمیٹی تھی۔
کترینہ نے اپنے کرئیر کا آغاز بالی ووڈ فلمز سے نہیں کیا بلکہ انہوں نے تیلگو فلم ،مللی سواری اور الڑی پیڈوگو میں کام کرنے کے علاوہ ملیالم فلم ،بلرام ورسز تڑاداس میں بھی ایکٹنگ کی۔
علاوہ ازیں اداکارہ کچھ اشتہارات میں بھی نظر آئیں،جبکہ ’’چکنی چمیلی ‘‘سے ایسی شہرت ملی کہ آسمان چھونے لگیں ،کترینہ کیف وہ پہلی اداکارہ ہیں جس کا باربی ڈول ورژن بھی بنا ،وہ ماڈل اتنا کیوٹ تھا کہ مداحوں کے دل لوٹ لئے اور سوشل میڈیا پردھوم مچا دی۔