ایک نیوز:چکن کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبرسامنے آئی ہے۔
اب صرف صحت مند مرغی ہی مارکیٹ میں فروخت ہو سکے گی،صحت مند مرغی کے لئے میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری ہو گا۔
فارم سے دکان تک مرغی پہنچا نے کا نظام رجسٹرڈ ہو گا،بیمار مرغی فارم سے باہر نہیں لائی جاسکے گی، پو لٹر ی ٹریڈرز اور مڈل مین کی رجسٹریشن ہوگی، نئے نظام کے لئے پولٹری ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔
محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ پرائس کنٹرول کی نئے سسٹم بارے پولٹری تنظیموں کو بریفننگ دی گئی۔