کیا برسات کے موسم میں سادہ دہی کھا نا فائدہ مندہے؟

دہی ہضم ہو جانے کے بعد خاص طور پر گرم تاثیر دیتی ہے

۲۳-جولائی-۲۰۲۵
yogurt with flakes ,fruits and honey

دہی جسے کھانے سے ہم بہت فائدے حاصل کر سکتے ہیں ،صحت کا راز دہی ہو سکتا ہے مگر اس کو صحیح طریقے سے نہ کھایا  جائے  تو یہی دہی ہماری صحت کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

گرمیوں میں ٹھنڈا دہی خوب دل کو بھاتا ہے، جبکہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دہی کی تاثیر گرم ہوتی ہے،دہی ہضم ہو جانے کے بعد خاص طور پر گرم تاثیر دیتی ہے، حالانکہ اسے کھانےمیں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔

دہی کو غلط طریقے سے کھانے  پر ہمیں بہت سی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اورصحت خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

دہی کھانے کا صحیح وقت دوپہر کھانے کے بعد ہے جب ہمارا ہاضمہ سب سے مضبوط ہوتا ہےجبکہ رات میں دہی کھانے سے پرہیز کریں ،اس سے پیٹ کی تیزابیت، چہرے کی جھریوں یا سست ہاضمے جیسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

دہی کھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اس کو کبھی بھی سادہ نہ کھائیں،اس میں اپنی پسند کے حساب سے کالی مرچ اور بھنا ہوا زیرہ ڈال کر کھائیں یا  پھر  مصالحے دار چٹپٹی چھاچھ میں تبدیل کرلیں تاکہ آسانی سے ہضم ہو سکے۔

دہی کے ساتھ خاص طور پر مچھلی، پیاز اور بھاری کھانے نہ کھائیں یہ آپ کے معدے میں زہریلے مادے پیدا کر سکتے ہیں،اگر آپ کو جلد پر ایکنی،سانس کی مشکلات،خارش،سوزش جیسی بیماریوں کا سامنا  ہے ۔

ماہرین گرمیوں میں دہی کی بجائے چھاچھ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں،اس میں نمک،زیرہ،اور چینی وغیرہ ڈال کر کھایا جا سکتا ہے،چھاچھ جسم کی توانائی کو متوازن کرتا ہے،دہی کو صحیح وقت پر اور صحیح طریقے سے کھانا آپ کی صحت کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔