ساون کے موسم میں کیا آپ کیڑےمکوڑوں سے پریشان ہیں؟

اس موسم میں کیڑوں سے بے شمار بیما یاں جنم لیتی ہیں

23 July 2025

برسات کے موسم میں جہاں رطوبت بڑھتی ہے وہیں خطرناک جراثیم بھی جنم لیتے ہیں،جوبیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں،کیڑے مکوڑے گھر کے کونوں کھدروں میں اپنی رہائش بنا لیتے ہیں،ان سے چھٹکارا پانا ہے تو توجہ فرمائیں۔

ہمارے گھر کی کئی کونے ایسے ہوتے ہیں جہاں ہمیں لگتا ہے کہ صفائی کی ضرورت نہیں ہے جبکہ برسات کے موسم میں سب سے زیادہ کیڑوں کی افزائش انہیں کونوں میں ہوتی ہے۔

اسکا حل یہ ہے کہ مکانات،اپنےگھر کے کچن  گلی کوچوں ،نالیوں بازاروں کو صاف ستھرا رکھا جائے،کم از کم ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور کریں،کیونکہ یہ گندگی ہی کیڑے مکوڑوں کی بڑھتی آبادی کا سبب ہیں،ان جگہوں پر پانی ہر گز نہ کھڑا ہونےدیں،فضلے کے ڈھیروں کو آبادی سے دور پھینک دیا جائے،اگر اُٹھوانا مشکل ہو تو ان پر خشک مٹی ڈال دیں تاکہ تعفن نہ پھیلے۔

گھروں میں نیم کے پتوں،حرمل،گوگل،کی دھونی دیں اور جراثیم کش ادویات کا سپرے کریں تاکہ کیڑوں کی افزائش نہ ہو سکے،ایسا کرنے سے آپ مکھی ،مچھر،پِسو، لال بیگ اور دوسرے جاثیم سےاپنی حفاظت کر سکیں گے۔

اس موسم میں ایسے کیڑوں سے بے شمار بیما یاں جنم لیتی ہیں اور ہماری صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں لہٰذا،ان احتیاطی تدابیر پر عمل کر کےآپ اپنے گھر اور فیملی کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

 

>