کینسر کی غیر معیاری ادویات کا انکشاف،ڈریپ حرکت میں آ گئی

ایسا ہرگز نہیں کہ پاکستان کی تمام سرینجز ہی غیر معیاری ہیں

25 July 2025
drugs,cancer

ایک نیوز: بھارت میں کینسر کی غیر معیاری ادویات کا انکشاف ہوا،پاکستان ڈراگ ریگولیٹری اتھارٹی حرکت میں آ گئی،سی ای او ڈریپ کا کہنا ہے کہ مجرموں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

سی ای او ڈریپ عبید اللہ کے مطابق کا کہنا تھا کہ بھارتی اینٹی کینسر ادویات اسٹینڈرڈ کے مطابق نہیں ہیں، جبکہ  ڈریپ نے خود بھارتی کمپنیز کی شناخت کی ہے۔

حیرت انگیز طور پر  2 بھارتی کمپنیاں پاکستان میں بھی ادویات فراہم کر رہی تھیں،ان کمپنیز کے 4 پروڈکٹس پاکستان میں رجسٹرڈ تھے، ٹیسٹنگ کے لئے  48 گھنٹوں میں سیمپلز حاصل کر لیےگئے ہیں ، سیمپلز کی ٹیسٹنگ پروٹوکول کے مطابق جاری ہے ،5 اگست تک رپورٹس کا نتیجہ  متوقع ہے۔

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عبید اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مجرموں کے خلاف کارروائی ہو گی، قیمتی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈریپ نے سرینجز کے 36 سیمپلز پاکستان بھر سے حاصل کر لئے ہیں۔

 سرینجز کی ٹیسٹنگ کی رپورٹ آئندہ دو ماہ میں سامنے جائے گی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا ہرگز نہیں کہ پاکستان کی تمام سرینجز ہی غیر معیاری ہیں۔

>