ایک نیوز:کو ئٹہ میں پولیو کے خلاف مہم کا آغاز ہو چکا ہے،پولیو مہم میں 4 ماہ سے 59 ماہ کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کےحفاظتی ٹیکےاورپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
یہ مہم صوبے کے 123 ہائی رسک یونین کونسلز میں چلائی جائے گی، ان یونین کونسلز میں کوئٹہ، پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، دکی، ژوب اور قلعہ عبداللہ کے خاص علاقے شامل ہیں ، اس مہم کے تحت1,835 ویکسینیشن ٹیمیں تیار کی گئی ہیں جو اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ ساتھ پولیو سے بچاو کے قطرے بھی پلائیں گی تا کہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
بلوچستان کے ا ی او سی(ایمرجنسی آپریشن سنٹر) کے کو آرڈینیرکے مطابق پولیو سے بچائو کے قطرے پیدائش سے لے کر 59 ماہ تک کی عمرکے 5لاکھ 85 ہزار 490 بچوں کو پلائے جائیں گے تاکہ بچوں کو معذوری سےبچا یا جا سکے۔
ویکسینیشن ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔