ویب ڈیسک:کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کھانے کے ٹیبل پر پڑی اشیاء آپ کی جان بھی لے سکتی ہیں،وہ کھانے جو ہم بہت شوق سے کھاتے ہیں،ان اشیاء کو صحت بخش سمجھتے ہیں،جبکہ یہی ہماری جان کی دشمن بن جاتی ہیں۔
ہمارے کھانوں کی لسٹ میں موجود’’ پنیر، ناشتے کیلئے استعمال ہونے والے سیریلز،ٹونا مچھلی،پروسیس شدہ گوشت،سفید میٹھی ڈبل روٹی،فرنچ فرائیز‘‘ غذائیں ایسی ہیں کہ جو آپ کے لئے ’’سلوپوئزن‘‘ کا کام کرتی ہیں۔
ناشتے کی ٹیبل پر موجود سیریلز:
یہ ایسا کھانا ہے جو مائیں خوشی سے اپنے بچوں کو صبح ناشتے میں دیتی ہیں،مارکیٹ میں با آسانی ملنے والا یہ ناشتہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ اجزاءسے بھرا ہوتا ہےجو آپکے ’’امیون سسٹم ‘‘ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
پنیر:
ہماری ایسی سوچ کہ ’’ یہ پنیر ہے تو صحت بخش ہی ہو گا ‘‘ یہ ضروری نہیں ہے،پنیر بے شک صحت کیلئے اچھا ہے مگر اسکو کسی غلط غذا کے ساتھ ملا کر کھانا صحت کیلئے بے حد نقصان دہ ہو سکتا ہے،اگلی دفعہ پنیر کو ناچوز پر ڈال کر کھانے سے پہلے سوچ لیجئے گا۔
ٹونا مچھلی:
تونا مچھلی کھانا ہمیشہ سے نقصان دہ نہیں تھا بلکہ سمندر میں آلودگی کے باعث یہ مچھلی بہت زیادہ مقدار میں مرکری جذب کرتی ہے،مرکری ہمارے گردوں ،دماغ اور جسم کے نرم اعضاء میں جمع ہونے لگتی ہےاور جان لیوا ہو سکتی ہے۔
پروسیسڈ گوشت:
ہوٹ ڈاگز،سموکڈ باربی کیو،سوسیجز اور بہت سے ایسے گوشت جو ہم بہت شوق سے کھاتے ہیں،یہ ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کو جنم دے سکتے ہیں،تیز بخار اور دوسرے بڑے امراض میں مبتلا کرتے ہیں،گھر کا بھُنا سادہ گوشت ہمارے لئے ان ’’پروسیسڈ میٹ ‘‘ سے زیادہ بہتر ہے۔
میٹھی سفید ڈبل روٹی:
یہ ایک ایسی غذا ہے جو جو ہر کھانے کے ٹیبل پر پائی جاتی ہے،اور صحت بخش بھی ہے مگر اس صورت میں جب ہم صحت مند نہیں ہیں کیونکہ یہ بریڈ ہماری ہارمونز کو ایکٹو کرتی ہے،جبکہ ایک صحت مند انسان میں پہلے سے ہی ہا رمونز ایکٹو ہوتے ہیں، تو یہ غذا خوفناک بیماری جیسے کہ ’’ہائپر تھائرائیڈزم‘‘ کا شکار بنا سکتی ہے۔
اینرجی ڈرنکس:
ایسی ڈرنکس میں خاص طور پرڈرگز کا استعمال ہوتا ہے،جو آہستہ آہستہ ہمیں ان ڈرنکس کا عادی بنا دیتی ہیں،ہم جیسے ہی تھکن محسوس کرتے ہیں ،اینرجی ڈرنک کی طلب ہونے لگتی ہے،اس دشمن کو خود سے دور رکھیں۔
فرنچ فرائیز:
آلو کی چپس ہر بچا بڑا کھانے میں پسند کرتا ہے مگر یہی ہماری صحت بھی خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،وزن بڑھا،گھبراہٹ کا شکار ہونا، پولی سیچوریٹڈ فیٹس کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،یہ ٹرانس فیٹس سے بھرے ہوتے ہیں۔
کھانا کھانے سے پہلے اپنی کھانے کی ٹیبل پر غور کریں کہیں آپ بھی تو اپنے دشمن کو چھپائے نہیں بیٹھے ،آپ خود اپنے دشمن تو نہیں بن رہے؟
اچھی غذا کھائیں اور تندرست رہیں۔