سنجے کپور کی اہلیہ پریاکی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ میں تبدیلی 

نسٹاگرام میں ہونے والی یہ تبدیلی انکی نئی کمپنی پوزیشن کو نمایاں کررہی

۳۰-جولائی-۲۰۲۵
Sanjay Kapoor's wife Priyaki changes her social media account

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور کی اہلیہ پریا سچدیو نے شوہر کے انتقال کے بعد وراثتی تنازع کے دوران اپنے انسٹاگرام اکائونٹ میں بڑی تبدیلی کردی۔

سنجے کپور کی بیوی پریا کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پراپنا نام تبدیل کرکے ’پریا سنجے کپور’ کر دیا، یہ تبدیلی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب وہ اپنے ساس رانی کپور کے ساتھ 30,000 کروڑ کے وراثتی تنازع میں الجھی ہوئی ہیں۔

ویسے تو ماڈل اور اداکارہ پریا کے انسٹاگرام میں ہونے والی یہ تبدیلی انکی نئی کمپنی پوزیشن کو نمایاں کررہی ہے جسکے بعد اب انکا تعارف نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر سونا کا مسٹار کے طور پر ہوتا ہے۔

پریا نے انسٹا کےبائیو میں سنجے کپور کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے خود کو ایک ماں، کاروباری شخصیت، سرمایہ کار، نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سونا کومسٹار، ڈائریکٹرلکھا ہے۔

خیال رہے کہ سنجے کپور کے انتقال کے بعد سنجے کی والدہ رانی کپور اور اہلیہ پریا کپور کے مابین تیس ہز ا ر کروڑمالیت کی بین الاقوامی کمپنی کے حصے کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔

سنجے کپو رکی والدہ رانی کپور کا کہنا ہے کہ بیٹے کی وفات کے بعد ان سے دباؤ میں آ کر کچھ دستاویزات پر دستخط کروائے گئے تھے، رانی کپور کا کہنا ہے کہ وہ ہی کپور خاندان کے مفادات کی واحد نمائندہ ہیں اور انہوں نے خاص طور پر کچھ ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری پر اعتراض اٹھایا تھا۔

تاہم والدہ رانی کپور کے اعتراضات کے باوجود کمپنی نے25جولائی کو ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں کہا گیا کہ رانی کپور2019سے کمپنی کی شیئر ہولڈر نہیں ہیں، اسی اجلاس میں پریا سچدیو کپور کو باضابطہ طور پر نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ سنجے کپور جون میں انگلینڈ میں ایک پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، سنجے نے اپنی زندگی میں تین شادیاں کررکھی تھیں اور انکے تین بچے بھی ہیں۔