ویب ڈیسک :بالی وڈ کے نامور اداکار سنجے دت نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ انکے مداحوں میں سے ایک مداح خاتون نے اپنی 72 کروڑ روپے کی جائیداد ان کے نام کر دی ۔
سنجے دت نے ایک انٹرویو میں اس اہم راز سے پردہ اٹھایا کہ 2018 میں ایک خاتون مداح نے اپنی موت کے بعد72کروڑ کی جائیداد ان کودے دی تھی۔
سنجے دت نے کہاکہ جیسے ہی انہیں خاتون کے اس فیصلے کا علم ہوا انہوں نے وہ تمام جائیدادخاتون کے گھر والوں کو واپس کردی تھی،گفتگوکےدوران خاتون کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ خاتون کون تھی تاہم اس راز سے پردہ اٹھنے کے بعد بھارت کے میڈیا رپورٹس میں چنداہم انکشاف کیے گئے ہیں ۔
. بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کے حوالے اپنی کروڑوں کی جائیداد کر نے والی خاتون کا نام نیشا پٹیل تھا ،62سال کی نیشاکا تعلق ممبئی سے تھا جنہوں نے اپنی موت سے پہلے بینک کو خطوط لکھے ۔
ان خطوط میں انہوں نے اپنی تمام جائیداد سنجے دت کے حوالے کردی،نیشا کی موت کے بعد جب پولیس نے خاتون مداح کی وصیت کے بارے سنجے دت کوبتایا تو سپر سٹار نے کچھ بھی لینے سےانکار کردیا اور تمام جائیداد ان کے خاندان کو واپس کردی۔