معروف کورین اداکار گونگ یو ہراسانی کے جھوٹےمقدمے میں بری 

عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی

۳۱-جولائی-۲۰۲۵
Famous Korean actor Gong Yoo acquitted in false harassment case

ویب ڈیسک:معروف کورین اداکار گونگ یو ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر مبنی ہتکِ عزت کے مقدمے میں بری ہوگئے ۔

عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے معروف اداکار گونگ یو نے نیٹ فلیکس کی مقبول ترین سیریز سکوئیڈ گیم اور روڈ ٹو بوسان میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں ہتکِ عزت کے مقدمے میں جھوٹے الزامات سے بری ہو گئے۔ 

جنوبی کوریا کی عدالت نے29جولائی کو ایک40سالہ خاتون کو ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی،خاتون کو جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا قصوروار ٹھہرایا گیا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوری2020سے مارچ2021کے دوران خاتون نے235مرتبہ جھوٹے الزامات اور توہین آمیز تبصرے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جن میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ گونگ یو نے انہیں ہراساں اور دھمکایا۔

تاہم تحقیقات سے ثابت ہواکہ گونگ یو کا خاتون سے کوئی ذاتی تعلق نہیں تھا اور تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے تھے،عدالت نے کہا کہ خاتون کے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد تھے اور اس سے بھی بڑھ کر اس نے طویل عرصے تک بار بار جھوٹی معلومات پھیلائیں۔