ویب ڈیسک:اداکارہ کو شوٹنگ کے دوران طبیعت اچانک خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صبا قمر کچھ دن سے بنا آرام کیے مسلسل کام کرنے کے باعث گھبراہٹ اور بے چینی محسوس کر رہیں تھیں ،جبکہ آج شوٹنگ کے دوران طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں اداکارہ کو ڈاکٹرز کی انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا۔
بعد ازاں طبیعت بہتر ہونے پر اداکارہ نے ہسپتال کے عملے کے ساتھ پوسٹ بھی شیئر کی ،جس میں ڈاکٹرز اور عملے کا شکریہ اداکیا اور بتایا کہ اب وہ قدرے بہتر ہیں۔