ایک نیوز:یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری کر دیا گیا۔
یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے "دل سے پاکستان" کے عنوان سے نیا نغمہ جاری جاری کیا ہے۔
نغمہ معرکۂ حق میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا،وطن کے جانثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ،نغمے میں بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش ہے۔
نغمے میں وطن کی بقاء، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش جاری کیا گیا ،نغمہ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہرہے۔